مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان مفتی عبدالوحید جلالی کا ایران کے حوالے سے اہم بیان - Sunni Ulema Council Pakistan

مفتی صاحب نے کہا کہ موجودہ حالات میں جو جھگڑے پیدا ہو رہے ہیں، یہ امت کی جنگ نہیں بلکہ مفاد کی جنگ ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ شام، عراق اور بغداد میں مسلمانوں کو شہید کرنے والے اور مسلمان عورتوں کی عزت تار تار کرنے والے لوگ امت کے اتحاد کا درس نہیں دے سکتے۔ حوزوی باغی، شیعہ ملیشیا پراکسی گروہ جو دہشتگردی میں ملوث ہیں اور اہل سنت مسلمانوں کے قتل عام میں شامل ہیں ان کی پشت پناہ ایران ہے اور آج امت کی جنگ لڑنے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ صرف مفاد کی جنگ ہے۔

پاکستان میں سینکڑوں علماء کرام کو شہید کرنے والوں کو اہم امت کا خیرخواہ نہیں سمجھا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جواد نقوی جو اتحاد امت کا دعویٰ کرتا ہے، مگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخیاں کر رہا ہے، اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم اس کی حقیقت سے بخوبی واقف ہیں پہلے ہی کہا تھا کہ  یہ صرف اتحاد کا جھوٹا دعویٰ ہے یہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دشمن ہیں۔

ایرانی سربراہ کی ہلاکت اور ایران میں بڑھتی کشیدگی کے بعد پاکستان میں فسادیوں نے دہشتگردانہ کارروائیاں کیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئےایک اہلکار کو زندہ جلا کر شہید کیا گیا، تو کیا ایران پر پاکستان نے حملہ کیا؟ 

مفتی عبدالوحید جلالی صاحب نے مزید کہا کہ ہم شروع دن سے کہہ رہے تھے کہ انکی ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں۔ پاک-افغان کشیدگی میں ہم نے تشویش کا اظہار کیا۔ دو مسلم ہمسایہ ممالک کو آپس میں لڑنا نہیں چاہیے، لیکن ہم ہمیشہ اپنے ریاست اور قومی مفاد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں۔



Sunni Ulema Council Pakistan

Also Read