تحصیل ریڑھ ضلع باغ میں تربیتی پروگرام اور حلف برداری تقریب، سنی علماء کونسل پاکستان

تحصیل ریڑھ ضلع باغ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام ایک اہم تربیتی پروگرام اور ذمہ داران کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی ممتاز مذہبی شخصیات اور علمائے کرام نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر حضرت مولانا مفتی نعیم ایوبی صاحب، قاری عبدالوہاب فاروقی صاحب اور مولانا اورنگزیب حنفی صاحب کی خصوصی دعوت پر حضرت مولانا مفتی یاسر ریاض صاحب (ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل ضلع باغ) نے شرکت کی اور تربیتی پروگرام سے خطاب کیا۔

تقریب میں ذمہ داران کی حلف برداری بھی منعقد ہوئی جس میں نئے عہدیداران سے باقاعدہ حلف لیا گیا۔ پروگرام کے دوران مولانا عبدالحمید صاحب، قاری اعجاز الحق صاحب سمیت دیگر پرانے رفقاء سے ملاقات اور خوشگوار گفتگو کا بھی موقع ملا۔

علمائے کرام نے اس موقع پر دینی و تنظیمی خدمات کو مزید مؤثر بنانے، اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے اور معاشرے میں مثبت دینی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

آخر میں اجتماعی دعا کی گئی جس میں ملک و ملت کی سلامتی، دینی خدمات کی قبولیت اور تمام احباب کی خیر و
عافیت کی دعا کی گئی۔

ویڈیو ملاحظہ کریں:



فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں

موج ہے دریا میں، بیرون دریا کچھ نہیں

 مفتی عبدالوحید جلالی مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان

Also Read