شہدائے اسلام و دفاع حرمین شریفین کانفرنس اسلام آباد — قسط سوئم|| مفتی عبدالوحید جلالی

خصوصی کالم

شہدائے اسلام و دفاع حرمین شریفین کانفرنس اسلام آباد

مفتی عبدالوحید جلالی

مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان

قسط سوئم
شہدائے اسلام و دفاع حرمین شریفین کانفرنس اسلام آباد

شہدائے اسلام و دفاع حرمین شریفین کانفرنس اسلام آباد

قسط سوئم

عظیم الشان فقید المثال سالانہ شہدائے اسلام و دفاع حرمین شریفین کانفرنس میں چند اہم خصوصیات کا تذکرہ بھی ضروری سمجھتا ہوں. 

نمبر1 ویسے ہر سال ہی کانفرنس ماشاء اللہ بے مثال ہی ہوتی ہے مگر اس مرتبہ شرکاء کی تعداد کے اعتبار سے سابقہ سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، شرکاء کی تعداد پہلے سالوں کی نسبت بہت زیادہ تھی، سچ پوچھیں تو گراؤنڈ کا احاطہ مکمل تھا اور کرسیوں کے بیچ میں جو گذرگاہیں  تھیں اس میں بھی عوام کھڑی تھی اور اسٹیج کے دائیں جانب روڈ پر بھی عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، اسلام آباد کے مدارس میں ششماہی تعطیلات کی وجہ سے طلباء کی شرکت بھی نہ ہونے کے برابر تھی، مذھبی جماعتوں میں صرف عوامی شو آف پاور میں امیر عزیمت شھید کی جماعت کا کوئی ثانی نہیں ہے. 

نمبر2 اس عظیم الشان اجتماع میں یہ بات بھی دیکھنے کو ملی کہ نمازوں کا وقفہ ٹھیک اپنے وقت میں ہوتا رہا، عصر کی اذان کے فوری بعد وقفہ ہوا اسی طرح مغرب کی اذان کے فوری بعد بغیر کسی تاخیر کے وقفہ ہوا،یہ وصف  کسی بھی مذھبی اجتماع کے شایان شان ہوتا ہے .

نمبر3 سیکورٹی کے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے، سیکورٹی پر مامور رضاکار نہایت چستی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور سیکورٹی کے مختلف دستوں کے امراء اپنی اپنی حدود میں مکمل نگرانی کرتے رھے، ایک اہم بات جو دیکھنے کو ملی وہ یہ کہ علماء کرام اور جماعت کے ذمہ داران پر مشتمل ایک، ،،، مجمع جوڑ،،،،، کمیٹی تھی جو بڑے طریقے سلیقے سے مجمع ورک کر رہی تھی، جماعت کے ذمہ داران پر مشتمل اسٹیج کمیٹی بھی موجود تھی اس کمیٹی کے افراد آنے والے مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے اسٹیج پر لگی کرسیوں پر عزت و تکریم کے ساتھ بیٹھاتے، ہاڑا ہوڑی کی فضاء کسی بھی موقع پر کہیں دیکھنے کو نہیں ملی.

نمبر4 کوریج:  کانفرنس کی کوریج تو مانسہرہ کیمرہ سینٹر کے ذمہ تھی انکی نگرانی مقامی جماعت کے ذمہ داران بخوبی فرما رھے تھے، نجوم الھدیٰ میڈیا ٹیم نے کانفرنس کی لائیو کوریج کی ہے دشمن کی طرف سے اس دوران انکے کئی پیج مسلسل اڑا دیئے لیکن ان دوستوں کو سلام انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور فوری دوسرے پیجز سے پروگرام لائیو شروع کر دیا.

نمبر5 انتظامیہ کا تعاون: اسلام آباد انتظامیہ کا مکمل تعاون رہا ہے، پہلے پنڈال اور اسٹیج کو مکمل چیک کیا انتظامیہ کے آفیسران نے علامہ عبدالرحمن معاویہ صاحب جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل اسلام آباد کے ہمراہ پنڈال کا دورہ کیا اور جلسے میں مکمل تعاون کیا، اسکا کریڈٹ جہاں قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کی پالیسی کو جاتا ہے وھاں مولانا عبدالرحمن معاویہ صاحب کو شاباش نہ دینا قلم کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، مولانا عبدالرحمن معاویہ صاحب کی صرف اس پروگرام میں ہی نہیں بلکہ ہر موقع پر بہترین ڈیلننگ کے نتیجہ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کا رویہ ہماری جماعت کے ساتھ مثبت رہا ہے.

نمبر6اسٹیج: اس دفعہ کانفرنس کا اسٹیج جدید طرز کا تھا بہترین سیٹنگ تھی، اسٹیج پر چلتے ہوئے اترے وقت بھی کسی قسم کی حرکت محسوس نہ ہوتی، اسٹیج کے بیک گراؤنڈ میں جماعت کے عنوان کی مناسبت سے بڑا پینافلیکس آویزاں تھا جو نہایت خوبصورت ڈیزائننگ میں اپنی مثال آپ تھا. 

نمبر7 استقبالیہ کیمپ: مہمان حضرات کے انٹری پوائنٹ سے پہلے ایک استقبالیہ کیمپ لگایا گیا تھا جہاں مہمانوں کو خوش آمدید کہا جاتا اور مختصر اکرام کے بعد اسٹیج پر لایا جاتا، اس استقبالیہ کیمپ میں میڈیا کے نمائندے موجود تھے جو مختلف شخصیات کے شھید قائد جبل استقامت شہزادہ پارلیمنٹ حضرت مولانا علامہ محـــمد اعظم طارق شھید کی زندگی پر تاثرات ریکارڈ کرتے.

نمبر8 کلینڈرز:  شعبہ نشر و اشاعت سنی علماء کونسل راولپنڈی کی طرف سے سنی علماء کونسل راولپنڈی کے ترجمان مولانا مفتی بلال عمر صاحب کی خصوصی کاوش سے کاتب وحی سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے عنوان سے شیلڈ نما بڑے سائز کا کلینڈر تیار کیا گیا تھا، جس پر سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان و منقبت احادیث کی روشنی میں درج تھی، یہ شیلڈ نما کلینڈر بڑی تعداد میں بنوائے گئے تھے جو اسٹیج پر مہمانوں کو اعزازی طور پر دیئے گئے اور وہ منظر نہایت ہی قابل دید تھا جب سب قائدین وہ کلینڈر اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر کھڑے ہوئے اور شرکاء اجتماع نے کھڑے ہو کر سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں نعرہ بازی کی. میں سنی علماء کونسل راولپنڈی کے شعبہ نشر و اشاعت کے ذمہ داران کو اس قابل تحسین اقدام پر سلام پیش کرتا ہوں. 

نمبر9 یکجہتی کا اظہار: جماعت کی قیادت جب اسٹیج پر جلوہ افروز ہوئی تو سب ذمہ داران نے قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہار یکجہتی کیا، یہ قابل دید منظر نامہ تھا، یہ یکجہتی تو ہر سال ہی ہوتی ہے مگر اس سال اس صف میں ابن امیر عزیمت علامہ مسرور نواز جھنگوی صاحب کا بڑا اضافہ موجود تھا. 

نمبر10 خطباء کے ولولہ انگیز خطابات: جماعت کے جملہ ذمہ داران و مہمانان کے خطابات نہایت سلجھے ہوئے اور دلائل پر مبنی عنوان کی مناسبت سے تھے، سب نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے دفاع کی اھمیت، شھداء تحفظ ناموس صحابہ و اھلبیت ،اپنے اسلاف پر مکمل اعتماد اور اسلاف کی تصنیفات، کردار و عمل سے اپنے مؤقف کی تائید پر دلائل ،دفاع حرمین شریفین ،استحکام پاکستان، تحفظ ناموس صحابہ و اھلبیت بل پر قانون سازی کا اصولی مطالبہ پر گفتگو کی ،یہ کانفرنس جہاں شھدائے اسلام و دفاع حرمین شریفین و استحکام پاکستان کے عنوان سے تھی وھاں رد رافضیت و رد ناصبیت بھی بھرپور انداز سے کرتے ہوئے اھلسنت والجماعت کے مسلک اعتدال کو بیان کیا گیا اور اس پر عمل پیرا ہونے کے عزم کو دہرایا گیا. 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرکزی علاقہ آبپارہ میں انعقاد پذیر، ،،، شھدائے اسلام و دفاع حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس کے عنوان سے معنون اس عظیم الشان فقید المثال، کامیاب ترین، ،،، اجتماع ،،،، کی کامیابی پر سنی علماء کونسل راولپنڈی ڈویژن کے صدر مفتی تنویر عالم فاروقی صاحب ،اسیر ناموس صحابہ حافظ نصیر احمد صاحب، شیر اسلام آباد مولانا عبدالرحمن معاویہ صاحب اور سنی علماء کونسل اسلام آباد و راولپنڈی کے جملہ ذمہ داران و کارکنان کو بالخصوص اور جماعت کے راہنمایان و کارکنان کو بالعموم دل کی اتھاہ گہراٸیوں سے مبارک باد کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان گمنام سرفروشوں کو سلام عقیدت جو دن بھر اپنی محنت مزدوری کر کے رات بھر کانفرنس کے پینافلیکس لگا کر اور ڈور ٹو ڈور عوام کو دعوت دے کر اور کانفرنس کی تشہیری مہم میں بھرپور حصہ لے کر شھداء کے مشن کی اشاعت کے لیئے کوشاں رھے. پہلی قسط میں لکھا تھا کہ کانفرنس پر ہونے والے کچھ اعتراضات کا جواب لکھوں گا لیکن قیادت کے حکم پر فی الوقت ملتوی کرتا ہوں اور ہماری جماعت کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اچھی طرح جواب دے بھی رہے ہیں.

فقط آپ کا بھائی مفتی عبدالوحیدجلالی مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان

قسط اول

قسط دوئم

مفتی عبدالوحید جلالی

مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان

Also Read