پاکستان کے استحکام و سالمیت کے لیے آئین کی بالادستی ناگزیر ہے
مفتی عبدالوحید جلالی - مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان
پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کا استحکام و سالمیت صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ملک میں آئین کی بالادستی قائم ہو۔
آئین وہ مقدس معاہدہ ہے جس پر پوری قوم متفق ہوئی۔ آئین ٹوٹے گا تو قوم ٹوٹے گی، آئین بچے گا تو پاکستان بچے گا۔
ہم واضح کرتے ہیں کہ:
- پاکستان میں سب سے بڑا قانون آئین ہے، کوئی شخص، کوئی ادارہ آئین سے بالاتر نہیں۔
- پارلیمنٹ، عدلیہ، فوج اور تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔
- عوام کو ان کے آئینی حقوق - انصاف، تعلیم، صحت، روزگار اور آزادی رائے - دیے جائیں۔
- صوبوں کے ساتھ آئینی انصاف کیا جائے تاکہ احساس محرومی ختم ہو اور وفاق مضبوط ہو۔
ہم تمام سیاسی جماعتوں، اداروں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آئین کی بالادستی پر متفق ہو جائیں۔ یہی پاکستان کی بقا کا واحد راستہ ہے۔
آئین کی بالادستی کیوں ضروری ہے؟
- اتحاد کے لیے: پاکستان میں مختلف زبانیں، مختلف ثقافتیں ہیں۔ آئین ہی سب کو ایک قوم بناتا ہے۔
- عدل کے لیے: آئین کہتا ہے کہ امیر ہو یا غریب، حاکم ہو یا محکوم، سب برابر ہیں۔ جب عدل ختم ہوتا ہے تو ملک کمزور ہوتا ہے۔
- اداروں کے ٹکراؤ کو ختم کرنے کے لیے: جب ہر ادارہ اپنی حد میں رہتا ہے تو لڑائی ختم ہو جاتی ہے۔ اداروں کا ٹکراؤ نہیں ہوتا، ہر ادارے کے لیئے حدود و قیود متعین ہوتی ہیں.
- عوام کے اعتماد کے لیے: جب عوام دیکھتے ہیں کہ فیصلے آئین کے مطابق ہو رہے ہیں تو ان کا نظام پر اعتماد بحال ہوتا ہے۔
ہمارا پیغام
ہم نہ کسی ادارے کے خلاف ہیں، نہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف۔ ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔
آج اگر ہم نے آئین کو چھوڑ دیا تو ہم نے قائداعظم کے پاکستان کو چھوڑ دیا۔
اے اللہ! پاکستان کو استحکام عطاء فرما۔ حکمرانوں کو آئین و عدل پر چلنے کی توفیق دے۔ پورے پاکستان میں امن و بھائی چارہ قائم فرما۔ آمین۔
مفتی عبدالوحید جلالی صاحب کے دیگر کالمز پڑھنے کے لیے کلک کریں
مفتی عبدالوحید جلالی صاحب کے دیگر کالمز