تحفظ ناموس صحابہ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے- مولانا محمد رمضان مینگل صوبائ امیر سنی علماء کونسل بلوچستان

مولانا محمد رمضان مینگل - سنی علماء کونسل بلوچستان
مولانا محمد رمضان مینگل

سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ عقیدہ اہلِسنت، اتحادِ امت اور تحفظِ ناموسِ صحابہؓ کے حوالے سے ان کی جماعت کا واضح اور دوٹوک مؤقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت کے رہنما اور کارکن تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے مسلسل اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سنی علماء کونسل کوئٹہ کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا عنوان “ہم صحابہؓ کے غلام ہیں، صحابہ کرامؓ ختمِ نبوت کے گواہ ہیں” تھا۔

مولانا رمضان مینگل نے کہا کہ اس تربیتی کنونشن کا مقصد نوجوانوں اور کارکنان میں صحابہ کرمؓ، دینِ اسلام اور عقیدۂ اہلِ سنت سے متعلق شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کارکنان کے لیے دینی و تنظیمی تربیت کے ساتھ ساتھ اہلِ سنت کے کردار کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔

ترجمان سنی علماء کونسل بلوچستان

اگر آپ بلوچستان کی تازہ ترین نوکریوں کی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وزٹ کریں:

RakhshanJobs.com

ملک بھر میں سنی علماء کونسل کے تازہ ترین نیوز پروگرامز، قائدین کے بیانات اور اہم اپڈیٹس دیکھنے کے لیے آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں۔

Also Read