مظفر آباد آزاد کشمیر میں سنی علماء کونسل کا اہم تنظیمی اجلاس اور میڈیا سے گفتگو

مظفر آباد - آزاد کشمیر 

مظفر آباد آزاد کشمیر میں تنظیمی اجلاس کے بعد مفتی عبدالوحید جلالی مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان کی قائد کشمیر علامہ تصدق حسین صاحب کشمیری صدر سنی علماء کونسل آزاد کشمیر و مفتی سید ساجد حسین شاہ صاحب جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل آزاد کشمیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو۔

ملکی سلامتی اور استحکام کے لیئے کردار ہر شہری کی ذمہ داری ہے، قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کے ملکی سلامتی کے لیئے کردار سے ہر خاص و عام اچھی طرح واقف ہے۔ پاکستان کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے جسے اسلامی دنیا اپنا مرکز سمجھتی اور مانتی ہے۔ یہاں ناپاک منصوبہ بندی کے ذریعے کبھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی گستاخیوں کے ذریعے افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور کبھی لسانی و علاقائی تعصبات سے اس کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

ناموس صحابہ و اہل بیت اور وطن عزیز کے لیئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے رجال کار کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم ملکی آئین و قانون کے تحت اپنے مطالبات کے حق میں جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ناموس صحابہ و اہل بیت کی خاطر قربانی پیش کرنے والے شہداء کے خون کی برکت سے اور قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی پرامن جدوجہد کے نتیجہ میں ملک کے دو بڑے ایوانوں سے ناموس صحابہ و اہل بیت بل اتفاق رائے سے منظور ہوا لیکن افسوس اس بل پر قانون سازی نہیں ہو سکی۔ ناموس صحابہ و اہل بیت بل ہی ملک میں امن و استحکام کا ضامن ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فرقہ واریت کے مستقل خاتمہ کے لیئے ناموس صحابہ و اہل بیت بل پر قانون سازی کرے۔

مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیئے پاکستان کی سفارتی جدوجہد قابل تحسین ہے۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر صاحب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ناموس صحابہ کے دفاع کے لیئے آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مظفر آباد آزاد کشمیر میں تنظیمی اجلاس کے بعد مفتی عبدالوحید جلالی مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان کی قائد کشمیر علامہ تصدق حسین صاحب کشمیری صدر سنی علماء کونسل آزاد کشمیر و مفتی سید ساجد حسین شاہ صاحب جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل آزاد کشمیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو۔

ویڈیو کلپ ملاحظہ کریں 



Also Read