سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: مولانا محمد رمضان مینگل
08 اپریل 2026 | کوئٹہ
سنی علماء کونسل کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے ایران کی جانب سے سعودی عرب پر مبینہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں اور امتِ مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب عالمِ اسلام کا مرکز ہے، جبکہ مدینہ منورہ روضہ رسول ﷺ اور بیت اللہ مسلمانوں کے ایمان کے بنیادی مراکز ہیں۔ ان مقدس مقامات کی حرمت ہر مسلمان کے دل میں موجود ہے اور ان پر کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جا سکتی۔
مولانا محمد رمضان مینگل نے واضح کیا کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہر مسلمان اپنے مقدسات کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی علماء کونسل اس قسم کے حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کے خلاف کسی بھی حد تک جانے سے دریغ نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس طرح کے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور خطے میں امن و استحکام کو مزید خراب کرنے سے گریز کرے۔
![]() |
| روزنامہ جنگ اخبار کویٹہ |
Also Read

