کراچی یونیورسٹی روڈ سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر فرحان گرفتار، تعلق کلعدم شیعہ دہشتگرد تنظیم زینبیون سے ہے

کراچی سی ٹی ڈی  کی کاروائی،  دہشتگرد ٹارگٹ کلر گرفتار۔

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ایک حساس ادارے نے یونیورسٹی روڈ پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم شیعہ دہشتگرد تنظیم زینبیون سے تعلق رکھنے  والے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر فرحان کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے 2023 میں 12 ربیع الاول کے موقع پر فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں امام مسجد قیصر فاروق کو نشانہ بنایا تھا، جس دوران ایک معصوم بچہ عمر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ تنظیمی ہدف پر کارروائی کی، جس کا مقصد شہر میں بدامنی اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا تھا۔ کارروائی میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

Also Read