اسلام آباد
مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیئے پاکستان کی سفارتکاری قابل تحسین ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، میاں شہباز شریف کے اس عنوان پر اقدام لائق مبارک ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ و دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین علامہ محمد احمد لدھیانوی نے اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مذید کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے اسلام آباد میں مذاکرات کے انعقاد سے ثابت ہوا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مرکزیت حاصل ہے۔
اس موقع پر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پوری قوم کو اپنے رب کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کی ضرورت ہے، ماضی قریب و بعید میں انڈیا نے اپنی پوری کوشش کی کہ وہ پاکستان کو ناپسندیدہ و دہشت گرد قرار دلوائے لیکن پاکستان کی موجودہ قیادت کی کامیاب خارجہ پالیسیوں سے پاکستان کی ثالثی کو تسلیم کیا گیا اور اسلام آباد میں مذاکراتی عمل جہاں وطن عزیز پاکستان کی مرکزیت کو عالمی سطح پر ظاہر کرتا ہے وہاں مودی کی فاشسٹ متعصب حکومت کے منہ پر زور دار تماچہ ہے۔
ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
10 اپریل کو دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں نکالی جانے والی پاکستان زندہ باد ریلیوں میں حرمین شریفین کے تقدس اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر و وزیر اعظم پاکستان کے قابل تحسین کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔
سنی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ترجمان مفتی عبدالوحید جلالی کے مطابق پانچ اپریل کو اسلام آباد میں ھونے والے استحکام پاکستان کنونشن میں قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کے اعلان کے تحت 10 اپریل کو دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ملک میں پاکستان زندہ باد ریلیوں کا انعقاد ہو گا۔
مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیئے سیز فائر اور پاکستان کی عظیم فتح ہے، اور اسی طرح تحفظ حرمین شریفین کے لیئے واضح اعلان پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت کا لائق تحسین اقدام ہے لھذا جمعہ کو نکالی جانے والی ریلیوں میں اس فتح پر فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم پاکستان و وزیر خارجہ پاکستان کو مبارک باد دی جائے گی۔
Also Read
