مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان مفتی عبد الوحید جلالی کا جواد نقوی کے بیان پر ردِ عمل: قانونی کارروائی کا مطالبہ - Sunni Ulema Council Pakistan

Sunni Ulema Council Pakistan

مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان، مفتی عبد الوحید جلالی نے  نے اپنے مزمتی بیان مین کہا کہ جواد نقوی کی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں کی گئی گستاخی نہ صرف عذابِ الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے بلکہ ملک میں فرقہ واریت بھڑکانے کی سازش بھی ہے۔

مفتی عبد الوحید جلالی نے کہا:
"ہم قومی سلامتی کے اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ فرقہ پرور شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔"

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی سربراہ کی ہلاکت کے بعد، جواد نقوی نے ایک بیان میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عظمت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ایسی باتیں کیں جو 1400 سال پہلے غزوۂ احد میں ان کی شجاعت اور قربانی کی حقیقت کو جھٹلانے کی کوشش ہیں۔ جو توہین اور الزام لگایاوہ سراسر غلط اور گستاخانہ موقف ہے۔

سنی علماء کونسل پاکستان کے مطابق یہ بیان نہ صرف دینی حساسیتوں کے منافی ہے بلکہ ملک میں مسلم عوام کے جذبات کو بھی شدید طور پر متاثر کر رہا ہے۔ اس پر ملک بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

سنی علماء کونسل پاکستان نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ اداروں سے فوری اور قانونی کارروائی کی توقع رکھتی ہے۔


سنی علماء کونسل پاکستان

Also Read