دفاع صحابہ و اہلبیت و یکجہتی کشمیر کانفرنس ملتان - مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان - Mufti Abdul Waheed Jalali

Mufti Abdul Waheed Jalali -
Central Spokesperson | Sunni Ulema Council Pakistan
دفاع صحابہ و اہلبیت و یکجہتی کشمیر کانفرنس ملتان 
مفتی عبدالوحید جلالی مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان

شہر اولیاء ملتان کے مشہور و تاریخی مقام قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں 5 فروری 2026ء کو سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام عظیم الشان ،فقیدالمثال دفاع صحابہ و اھلبیت و یکجہتی کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی، جسکی میزبانی کے فرائض سنی علماء کونسل ساؤتھ پنجاب کے صدر معروف سیاسی و سماجی شخصیت محترم راؤ جاوید اقبال اور انکی صوبائی ٹیم نے سرانجام دیئے. قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم جسکے بارے میں مشہور یہ ہے کہ اسے سیاسی جماعتوں میں سے بھی چند ایک ہی بھر سکی ہیں میری آنکھوں دیکھا حال یہ ہے کہ سنی علماء کونسل نے اس وسیع و عریض اسٹیڈیم کو نہ صرف بھرا بلکہ سچ یہ ہے کہ یہ اسٹیڈیم باوجود وسعت کے تنگ نظر آیا. اس پر سنی علماء کونسل ساؤتھ پنجاب کے صدر راؤ جاوید اقبال اور انکے جملہ ذمہ داران لائق مبارکباد ہیں، اس عظیم الشان کانفرنس میں بریلوی ،دیوبندی اور اہلحدیث مسالک کے جید علمائے کرام کے علاوہ وکلاء و تاجران اور سیاسی و سماجی راہنماؤں نے بھی شرکت کی. اس عظیم الشان کانفرنس سے درج ذیل قائدین نے خطابات کیئے. اسٹیج سیکرٹری مولانا خالد محمود ارشد صاحب نے جس ترتیب سے اور جو نام مجھے دیئے ہیں انہیں ہی یہاں درج کیا جاتا ہے. 


قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ ،علامہ غازی اورنگزیب فاروقی صاحب حفظہ اللہ ، بریلوی مسلک کے نامور عالم دین پیر علامہ حامد سعید کاظمی صاحب ، پاکستان مسلم لیگ کے راہنما علامہ یعقوب شیخ صاحب ،علامہ عبد الخالق رحمانی صاحب جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل پاکستان ، مفتی عبدالوحید جلالی مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان ، مولانا اشرف طاہر صاحب صدر سنی علماء کونسل پنجاب ، علامہ تصدق حسین صاحب صدر سنی علماء کونسل آزاد کشمیر ،مولانا عطاء محمد دیشانی صاحب صدر سنی علماء کونسل خیبر پختون خواہ، مولانا ثناءاللہ حیدری صاحب صدر سنی علماء کونسل سندھ ،راؤ جاوید اقبال صاحب صدر سنی علماء کونسل ساؤتھ پنجاب مولانا محمد معاویہ اعظم طارق صاحب سابق ایم پی اے جھنگ ، مولانا نعمان ضیاء فاروقی صاحب ، مولانا لطف اللہ لدھیانوی صاحب سنیئر نائب صدر سنی علماء کونسل پنجاب ،مولانا عثمان عثمانی صاحب ، حافظ خالد جھنگوی صاحب صدر سنی علماء کونسل جھنگ ، جناب منصور پراچہ صاحب مرکزی راہنما سنی علماء کونسل پاکستان، مفتی سید ساجد حسین شاہ صاحب جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل آزاد کشمیر ، مفتی تنویر عالم فاروقی صاحب صدر سنی علماء کونسل راولپنڈی ڈویژن ، مولانا ربنواز طاہر صاحب جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل خیبر پختون خواہ ، راؤ اشرف الحسینی صاحب راہنما سنی علماء کونسل پنجاب ، حضرت سید مقبول احمد شاہ کگھہ صاحب ، مولانا شفیق اللہ بدری صاحب ،صاحبزادہ ضلعی صدر قاری ظہور احمد صاحب ، مولانا عثمان غنی مینگل 

. قاری طیب قاسمی صاحب جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل ساؤتھ پنجاب ، صاحبزادہ خواجہ شبیر احمد صاحب صدر سنی علماء کونسل ملتان ، مولانا سلطان محمود ضیاء صاحب ،مولانا عطاء اللہ ثالث صاحب 

، مولانا اسد اللہ درخواستی صاحب ، علامہ حافظ عبدالرحیم ڈوگر راہنما جمعیت اہلحدیث

اس عظیم الشان کانفرنس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا خالد محمود ارشد ،مولانا حقنواز فاروقی اور مولانا احمد معاویہ نے بہت ہی خوبصورت انداز سے سرانجام دیئے. قائدین نے اپنے خطابات میں صحابہ کرام و اھلبیت اطہار رضی اللہ عنھم کی عزت و ناموس کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ صحابہ کرام و اھلبیت اطہار رضی اللہ عنھم کی عزت و ناموس کے تحفظ کا بل جو قومی اسمبلی اور سینیٹ آف پاکستان سے اتفاق رائے سے منظور ہوا ہے اس پر قانون سازی کریں اور یہی قانون سازی فرقہ واریت کے خاتمہ کا مستقل حل ہے، قائدین اور مجمع نے کھڑے ہو کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلح افواج پاکستان کو دھشت گردی کے خلاف جنگ اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا اور اپنے اس عزم کو دہرایا کہ جب بھی وطن پر مشکل وقت آئے گا ھم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، اہلسنت کے مسالک ثلاثہ کے جید علمائے کرام اور قائدین نے ملک میں دھشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی ،سنی علماء کونسل ساؤتھ پنجاب کے صدر راو جاوید اقبال نے دبنگ انداز سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کی وجہ بیرونی مداخلت قرار دیا، قائدین نے علامہ محمد احمد لدھیانوی کی پرامن پالیسی اور ملک و ملت کے لیئے خدمات پر اظہار اطمینان کیا اور امیر عزیمت شھید کی دینی و ملی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا. کانفرنس کی میڈیا کوریج کے فرائض اہلسنت میڈیا ٹیم کے صدر مولانا عمر معاویہ جو کہ سنی علماء کونسل کراچی ڈویژن کے ترجمان بھی ہیں انہوں نے اپنی میڈیا ٹیم کے ہمراہ خوبصورت انداز سے سرانجام دیئے. اسی طرح الحیدری میڈیا ٹیم، نجوم الھدیٰ میڈیا سیل اور مانسہرہ میڈیا سیل ،عثمانی نشریات نے بھی بہترین انداز سے میڈیا کوریج کی ،کانفرنس کی تشہیری مہم میں راؤ جاوید اقبال میڈیا ٹیم کے نمائندہ سعد شاہد عباسی، صاحبزادہ عدنان فاروقی اور معاویہ بھائی نے بہترین رول دیا. سنی علماء کونسل ملتان کے صدر خواجہ شبیر احمد کی دن رات کی محنت رنگ لائی اور ملتان شہر میں بھی کانفرنس کے لیئے بہترین ماحول بنا اسی طرح ملتان رشید آباد کی یوتھ کا جذبہ بھی قابل دید تھا اجتماع عام کے لیئے پانی کی بوتلیں ہر کرسی تک رشید آباد کے نوجوانوں نے پہنچائیں. سنی علماء کونسل تحصیل ملتان کے صدر بھائی عارف سعید بھٹی اور سنی علماء کونسل ملتان کے جنرل سیکرٹری مولانا اعجاز صدیقی صاحب اور سنی علماء کونسل ملتان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری بھائی ابوذر بھی کانفرنس کے انتظامات میں خاصے متحرک نظر آئے. سنی علماء کونسل اسلام آباد کے راہنما مولانا طیب حیدری صاحب کو بھی دو دن قبل ذمہ داران نے ملتان بلایا تھا کانفرنس کے پینافلیکس انہوں نے خواجہ شبیر صاحب سے مل کر ڈیزائن کرائے. سنی علماء کونسل پنجاب کے سرپرست مولانا عبدالحمید خالد صاحب اپنی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے قافلے کے ہمراہ کانفرنس میں شریک ہوئے انہیں اعزازی طور پر سندھی کیپ پہنائی گئی. ساؤتھ پنجاب میں کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں جہاں سنی علماء کونسل ساؤتھ پنجاب کے کے راہنماؤں نے بھرپور محنت کی وھاں مولانا لطف اللہ لدھیانوی صاحب اور مولانا عثمان عثمانی صاحب بھی دعوتی مہم میں پیش پیش رھے. راقم کو برادر راؤ جاوید اقبال صاحب نے فیصل آباد کانفرنس کے بعد تین دن ساؤتھ پنجاب میں دعوتی مہم میں مصروف رکھا اور کہا کہ آخری دنوں میں ملتان کے لیئے ضرور وقت دیں وعدہ کے مطابق حاضر ہوا لیکن دو دن بھرپور کمپین کے بعد صحت خراب ہونے کی وجہ سے گذشتہ برس کی طرح رول نہیں دے سکا. کانفرنس راؤ جاوید اقبال صاحب کا کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا انکے علاوہ تین شخصیات کا اسٹیج سے بھرپور استقبال ہوا. ابن جبل استقامت مولانا محمد معاویہ اعظم طارق صاحب سابق ایم پی اے جھنگ اور علامہ غازی اورنگزیب فاروقی صاحب حفظہ اللہ صدر سنی علماء کونسل پاکستان اور قائد اھلسنت سفیر امن علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ سربراہ سنی علماء کونسل پاکستان کا اسٹیج کی طرف سے بھرپور استقبال ہوا. قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب کے اسٹیج آمد پر اسٹیج پر بیٹھے ذمہ داران نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا. محترم راؤ جاوید اقبال صاحب کا بھرپور استقبال . قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ نے کانفرنس کے لیئے جہاں بھی رکاوٹ محسوس کی فوری معاملات کو سنبھالا. بہرحال اس دفعہ ساؤتھ پنجاب کی عوام نے گھروں سے بھرپور نکل کر اس کانفرنس کو کامیاب بنایا ہے، ملک بھر سے اور اپر پنجاب سے چیدہ چیدہ ذمہ داران نے کانفرنس میں حاضری دی ہے اپر پنجاب کے بعض علاقوں سے ذمہ داران گاڑیاں بھی لے کر آئے ہیں لیکن بڑا حصہ اس دفعہ کی کانفرنس کی کامیابی کا ساؤتھ پنجاب کی جماعت کے پلڑے میں ہی جاتا ہے. راؤ جاوید اقبال صاحب نے اچھی ٹیم تیار کی ہے باوجود مشکلات کے تنظیمی طور پر بھرپور رول دے رہے ہیں. اس عظیم الشان کانفرنس کی تشہیری مہم میں اگر شعراء کرام کا تذکرہ نہ کیا جائے تو یقیناً زیادتی ہو گی ملک کے معروف شاعر و نعت خواں حسان اھلسنت جناب حافظ عبدالشکور ربانی برادران جنکے پڑھے گئے کلام نے ساؤتھ پنجاب کی سنی عوام کے جذبات کو گرمایا انہوں نے اسٹیج سے بھی زبردست کلام پیش کرکے کانفرنس کی رونق کو دو بالا کر دیا. ربانی برادران صرف شاعر ہی نہیں ھم نے ملتان دعوتی کمپین کے دوران انکیے تنظیمی ورک کو بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا، علماء کرام و عوام میں وھاں اچھا اثر و رسوخ رکھتے ہیں ،اسی طرح بہاولپور سے مولانا عتیق الرحمن ککر صاحب نے بھی خوبصورت کلام کانفرنس کی دعوتی مہم کے لیئے پیش کیا اور کانفرنس والے روز مولانا عتیق الرحمن ککر صاحب بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے شاعر ہونا بھی کمال ھے مگر شاعری کے ساتھ ساتھ حافظ عبدالشکور ربانی برادران اور مولانا عتیق الرحمن ککر صاحب کی تنظیمی فکر و نظر نے مجھے بہت متاثر کیا. مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان نے کانفرنس میں درج ذیل قرار دادیں پیش کیں.

قراردادیں:-  دفاع صحابہ و اھلبیت و یکجہتی کشمیر کانفرنس، قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان. 5 فروری 2026ء

نمبر1:- دفاع صحابہ و اھلبیت و یکجہتی کشمیر کانفرنس کے عنوان سے معنون آج کا یہ عظــیم الشـان اجتماع یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وطن عزیںز پاکستان میں اسلامی نظام بطرز خلافت راشدہ نافذ کیا جائے.

نمبر2:-  آج کا یہ عظیم الشان اجتماع یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ملک سے فرقہ واریت کے مستقل خاتمہ کے لیئے ملک کے دو بڑے ایوانوں قومی اسمبلی و سینٹ آف پاکستان سے اتفاق رائے سے منظور ہونے والے تحفظ ناموس صحابہ و اھلبیت بل پر فوری قانون سازی کی جائے.

نمبر3:- آج کا یہ عظیم الشان اجتماع مقبوضہ جموں و کشمیر کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے.

نمبر4:- آج کا یہ عظیم الشان اجتماع بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں دھشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کے لیئے اور دھشت گردی کے خاتمہ کے لیئے غیر ملکی مداخلت کا فوری خاتمہ کیا جائے.

نمبر5:- آج کا یہ عظیم الشان اجتماع مملکت خداداد پاکستان کے استحکام و دفاع اور دھشت گردی کے خاتمہ کے لیئے مسلح افواج پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ملکی استحکام کے لیئے مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کو دہراتا ھے.

نمبر6:- آج کا یہ عظیم الشان اجتماع بانی تحریک، امام سنی انقلاب امیر عزیمت علامہ حقنواز جھنگوی شہید کی غلبہ دین، تحفظ ختم نبوت ،دفاع صحابہ و اھلبیت اور سنی اتحاد کے لیئے جدوجہد اور عظیم مشن کے لیئے لازوال قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ھے اور امیر عزیمت شھید کے مشن کی تکمیل کے لیئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے.

نمبر7:- آج کا یہ عظیم الشان اجتماع شھدائے تحفظ ناموس صحابہ کو انکی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور ارباب اختیار سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ہمارے شھداء کے قاتلوں اور انکے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو فوری گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.

نمبر8:- آج کا یہ عظیم الشان اجتماع فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے اور مسلم حکمرانوں سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ امت مسلمہ کے تحفظ کے لیئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مضبوط حکمت عملی تیار کریں.

نمبر9:- آج کا یہ عظیم الشان اجتماع یہ مطالبہ کرتا ہے کہ خلفائے راشدین کے ایام وفات و شہادت پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان کر کے ان ایام کو سرکاری سطح پر منائے جانے کا اعلان کیا جائے.

نمبر10:-  آج کا یہ عظیم الشان اجتماع قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کی اپنی ٹیم سمیت مشن امیر عزیمت شھید کے لیئے اور دفاع پاکستان کے لیئے طویل جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مختلف بحرانوں سے قافلہ امیر عزیمت شھید کو نکال کر جانب منزل گامزن کرنے پر قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کو سلام عقیدت پیش کرتا ہے۔

ASWJ Pakistan
ASWJ - Pakistan

فروری 2026ء کی صبح دس بجے شروع ہونے والی یہ عظیم الشان کانفرنس مغرب کی نماز سے تھوڑی دیر قبل قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی حفظہ اللہ کے خصوصی خطاب اور دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی. اللہ تعالیٰ ملک و ملت کی حفاظت فرمائے آمین




مفتی عبدالوحید جلالی صاحب کے دیگر کالمز پرھنے کے لیئے کلک کریں


Sunni Ulema Council Pakistan

Also Read