01-20-2016
اہلسنت والجماعت کے سرپرست اعلیٰ، علامہ محمد احمد لدھیانوی، نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر حملہ کرنے والے دراصل پاکستان کے مستقبل پر حملہ آور ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کا کسی مذہب یا عقیدے سے تعلق نہیں ہوتا۔
علامہ لدھیانوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ چارسدہ یونیورسٹی کے شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمی طلبہ و اساتذہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر دوران آپریشن یونیورسٹی میں موجود طلبہ و اساتذہ کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
Also Read
