| سنی علماء کونسل پاکستان |
قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم، ملتان میں اہلسنت کے مسالک ثلاثہ کے جید علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مفتی عبدالوحید جلالی، مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان نے قراردادیں پیش کرتے ہوئے اہم بیان دیا۔
ویڈیو ملاحظہ کریں۔
مفتی عبدالوحید جلالی نے مذید کہا کہ :
ہمارا کسی بھی دور میں دہشت گردی سے دور کا تعلق بھی نہیں رہا. 5 فروری 2026ء قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں اہلسنت کے مسالک ثلاثہ کے جید علماء کرام و سیاسی و سماجی شخصیات نے ہماری جماعت کی پرامن پالیسی اور ہمارے مؤقف کی تائید کی ھے. ملکی دفاع و استحکام کے لیئے قائد اھلسنت حفظہ اللہ کا کردار اظہر من الشمس ہے.

ہم نے جہاں دفاع صحابہ و اھلبیت کا پرچم بلند کیا وہاں مشکل حالات میں پاکستان کا پرچم بھی سربلند رکھا.
ملک سے فرقہ واریت کے خاتمہ کا مستقل حل تحفظِ ناموسِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کے عنوان پر مؤثر قانون سازی ہے.
قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان کی تاریخ ساز دفاع صحابہ و اہلبیت و یکجہتی کشمیر کانفرنس میں ہم نے دہشت گردی کی ہر نوعیت کی بھرپور مذمت کی ہے.
صالح و محب وطن مذہبی لیڈر شپ پر بے بنیاد الزامات ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہیں.
سوشل میڈیا پر مذہبی لیڈر شپ کے خلاف توہین آمیز پروپیگنڈا قابل مذمت ہے ادارے نوٹس لیں.
مفتی عبدالوحید جلالی
مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان |
مفتی عبدالوحید جلالی صاحب کے کالمز پرھنے کے لیئے کلک کریں
Also Read